پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16 گلوکار نے ججز پر سنگین الزامات لگادیے!

0
161
پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16 گلوکار نے ججز پر سنگین الزامات لگادیے!

پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16 امیدوار ابرار شاہد نے شو کے ججز اور عملے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ مقابلے کا ماحول غیر صحت مند اور تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کرنے والا تھا۔

ابرار شاہد نے فیس بک پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ موسیقی، سیکھنے اور تخلیقی تجربے کے جذبے کے ساتھ شو میں شامل ہوئے تھے، لیکن انہیں ایسا ماحول ملا جہاں سوال پوچھنا یا اپنی رائے ظاہر کرنا ناپسندیدہ سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی انفرادیت کو محدود کیا جا رہا ہے اور فنکارانہ آزادی پر قابو پایا جا رہا ہے۔

انہوں نے 9 دسمبر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دن انہیں احساس ہوا کہ اگر وہ خاموش رہے تو اپنی شناخت کھو دیں گے، اس لیے انہوں نے عزت کے ساتھ مقابلہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، چاہے اس کا مطلب ڈسکوالیفیکیشن ہی کیوں نہ ہو۔ ابرار شاہد نے مزید کہا کہ انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ خاموش رہنا نظام کو مضبوط کرتا ہے، نہ کہ فنکار کو۔

ابرار شاہد نے نوجوان گلوکاروں سے اپیل کی کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی ہو تو ڈریں نہیں اور اپنی آواز بلند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسیقی میں کامیابی لابی یا کنٹرول سے نہیں بلکہ اصل ٹیلنٹ سے حاصل ہوتی ہے۔

پاکستان آئیڈل کی انتظامیہ نے ابھی تک ابرار شاہد کے الزامات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave a reply