کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی علاج کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

0
102
کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی علاج کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ “چیف منسٹر اسپیشل اینیشیٹیو کارڈ” کے تحت مریض حکومت کی مالی معاونت سے کینسر اور کارڈیک سرجری کے علاج میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کارڈ کے ذریعے ہر مریض 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، اور پہلے مرحلے میں تقریباً 45 ہزار مریضوں کو اس سہولت سے فائدہ ملے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا او پی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہو جائے گا جبکہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31 جنوری تک کام شروع کر دے گا۔

مزید برآں، انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ میں 219 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں 258 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور 15 فروری سے فعال ہوگا جس میں 1104 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے 19 ارب 90 کروڑ روپے کی ادویات بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔

Leave a reply