“پشاور کی ہوا میں عوامی طاقت کی گونج، اچکزئی کا اہم پیغام”

0
146
“پشاور کی ہوا میں عوامی طاقت کی گونج، اچکزئی کا اہم پیغام”

پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حق و باطل کی جنگ فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور سیاست عقل و شعور کا کام ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان “ٹھیک بندہ” نہیں تھا تو انہیں وزیراعظم کیوں بنایا گیا، اور اب جب وہ جبر کے سامنے کھڑے ہیں تو ان کو کیوں پیچھے ہٹایا جا رہا ہے۔

محمود اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ آئین کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی بیرون ملک مزدوری پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو اور عوام طاقت کا سرچشمہ ہوں۔

جلسے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے بھی شرکت کی اورخطاب کیا۔

Leave a reply