گمنام چٹان نے کھولا سونے کا دروازہ ، نئی دریافت نے سب کو چونکا دیا!

ایران نے جنوبی خراسان کے علاقے میں واقع شادان سونے کی کان میں بڑے پیمانے پر سونے کے نئے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارتِ صنعت، معدن و تجارت کے مطابق یہ ذخائر رگوں کی شکل میں پائے گئے ہیں جو ایک وسیع سنہری پٹی کی صورت میں نظر آتے ہیں۔
سرکاری تصدیق کے مطابق اس مقام پر تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ پر مشتمل سونے کے ذخائر موجود ہیں، جو ملک میں سونے کی کھدائی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ایران اس وقت مجموعی طور پر 15 فعال سونے کی کانوں کا مالک ہے، جن میں شمال مغربی علاقے میں موجود زرشوران سب سے بڑی کان سمجھی جاتی ہے۔ نئے ذخائر کی دریافت سے توقع ہے کہ ملکی معدنی شعبے میں مزید ترقی کے امکانات روشن ہوں گے۔









