سونے کی قیمتوں میں پراسرار کمی ، ماہرین بھی حیران

0
104
سونے کی قیمتوں میں پراسرار کمی ، ماہرین بھی حیران

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز فی تولہ سونا مزید 1700 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کے نرخ میں 1000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، یوں دو دن میں مجموعی طور پر 2700 روپے فی تولہ کی کمی سامنے آئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر سستا ہو کر 4191 ڈالر پر آگیا ہے۔

دوسری جانب، گزشتہ روز اضافے کے بعد آج چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔ چاندی کے فی تولہ نرخ 85 روپے کم ہو کر 6000 روپے پر آ گئے ہیں۔

Leave a reply