اسلام آباد ہائیکورٹ: چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملاقات سے انکار کر دیا

0
100
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ کے پی سے ملاقات سے انکار کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، مگر انہیں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہو سکی۔ ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء واپس روانہ ہو گئے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ ملاقات ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں چلنے دیے جائیں گے اور آئندہ منگل کو وہ ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے بھی تصدیق کی کہ چیف جسٹس کسی سے ملاقات نہیں کر رہے، چاہے وہ ایڈووکیٹ جنرل ہوں یا وکیل۔

Leave a reply