سردیوں میں بڑھتی خشکی کا مؤثر حل: نیم اور آملہ کا ہربل پیک مفید قرار

0
72
سردیوں میں بڑھتی خشکی کا مؤثر حل: نیم اور آملہ کا ہربل پیک مفید قرار

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خشک ہوا اور گرم پانی کے استعمال سے اسکالپ کی نمی کم ہونے لگتی ہے، جس کے باعث خشکی، کھجلی اور بال جھڑنے کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے حالات میں قدرتی اجزاء استعمال کرنا زیادہ محفوظ ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کی دیکھ بھال میں صدیوں سے استعمال ہونے والے نیم اور آملہ سردیوں میں خشکی کم کرنے کے لیے مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔ نیم کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات اسکالپ کو صاف رکھتی ہیں جبکہ آملہ میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

ہربل پیک کی ترکیب:
نیم کے پتوں کو پیس کر پیسٹ بنائیں، ایک چمچ آملہ پاؤڈر اور دو سے تین چمچ دہی شامل کر کے مکس کریں۔ یہ پیک بالوں پر 30 سے 40 منٹ لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے دھویا جائے۔ ہفتے میں ایک تا دو بار استعمال سے خشکی اور کھجلی میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گھریلو نسخہ کیمیکلز سے پاک اور محفوظ ہے، تاہم حساس جلد والے افراد استعمال سے پہلے ماہر سے مشورہ کریں۔

Leave a reply