“کراچی چڑیا گھر میں پراسرار خاموشی ٹوٹ گئی… تین نئی دھاڑیں گونج اٹھیں!”

0
115
"کراچی چڑیا گھر میں پراسرار خاموشی ٹوٹ گئی… تین نئی دھاڑیں گونج اٹھیں!"

کراچی چڑیا گھر میں موجود شیرنی نے 16 نومبر کو تین صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔ کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق چڑیا گھر کے ماہرینِ حیوانات اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد شیر کے بچوں کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ننھے شیروں کی خصوصی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔ بچوں کو فی الحال عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے گا، جبکہ ڈاکٹروں کی سفارش پر انہیں مرحلہ وار نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس موقع کو شہر اور جنگلی حیات کے شائقین کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اب مثبت نتائج دے رہے ہیں۔

Leave a reply