کابینہ کی منظوری کے بعد سونے کی تجارت بحال، وزارتِ تجارت کا نوٹیفکیشن جاری

0
75
کابینہ کی منظوری کے بعد سونے کی تجارت بحال، وزارتِ تجارت کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق وہ ایس آر او دوبارہ فعال کردیا گیا ہے جو قبل ازیں معطل تھا۔ دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے قواعد میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، تاہم بنیادی فریم ورک برقرار رہے گا اور اسے زیادہ شفاف اور خودکار بنانے کے لیے مزید بہتری بھی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی امپورٹ اور ایکسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، جب وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت کو منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام سونے کی اسمگلنگ کی اطلاعات کے بعد اٹھایا گیا تھا۔

Leave a reply