
لاہور: پنجاب میں تعلیمی اداروں میں ملازمین کی بھرتی کے دوران جنسی جرائم کے ریکارڈ کی جانچ کے لیے سفارش کی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق، پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل نے تعلیمی اداروں میں ملازمین کی بھرتی سے متعلق سیکس آفینڈرز رجسٹر کی تصدیق کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو ایک دو صفحات پر مشتمل مراسلہ بھیجا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بھرتی نظام میں بچوں کی حفاظت کے لیے اہم خلا موجود ہے کیونکہ بیک گراؤنڈ چیکس جنسی جرائم کے سابقہ ریکارڈ کو ظاہر نہیں کرتے۔ جنسی مجرموں کی تعلیمی اداروں میں بھرتی پورے ادارے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں نئے اور موجودہ ملازمین کی سیکس آفینڈر رجسٹر سے لازمی تصدیق کی جائے۔ اس اقدام سے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔









