الیکٹرانک آلات کے ذریعے کاریں چند منٹ میں چوری، حکام نے سخت قوانین نافذ کر دیے

برطانیہ میں 2024 کے دوران ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاریں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یعنی روزانہ تقریباً 320 گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اس بڑھتی ہوئی چوری کی بڑی وجہ جدید “چابی کے بغیر چلنے والی” کاریں ہیں۔ چور جدید الیکٹرانک آلات کی مدد سے کار کی چابی کا سگنل پکڑ کر چند ہی منٹوں میں گاڑی چرا لیتے ہیں۔
اس مسئلے کے پیش نظر، برطانیہ میں ایسے آلات رکھنے یا شیئر کرنے کو قانونی طور پر جرم قرار دیا گیا ہے، جس کی سزا پانچ سال تک قید ہے۔
ماہرین شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں کے سیکیورٹی سسٹمز کو اپ گریڈ کریں اور اضافی حفاظتی اقدامات اپنائیں تاکہ چوری سے بچا جا سکے۔









