ایران میں پانی کا شدید بحران، تہران کی آبادی کو ممکنہ طور پر منتقل ہونا پڑے گا

0
146
ایران میں پانی کا شدید بحران، تہران کی آبادی کو ممکنہ طور پر منتقل ہونا پڑے گا

ایران میں پانی کی کمی اور خشک سالی کی شدت بڑھنے کے بعد تہران میں عوام نے بارش کے لیے دعائیں کیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران شدید پانی کے بحران سے دوچار ہے اور حکام نے انتباہ کیا ہے کہ اگر صورتحال یوں ہی رہی تو تہران، جو ملک کا سب سے بڑا شہر اور ایک کروڑ سے زائد آبادی کا حامل ہے، جلد ہی رہنے کے لیے غیر موزوں ہو سکتا ہے۔

صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اگر دسمبر تک بارشیں نہیں ہوئیں تو حکومت کو تہران میں پانی کی دستیابی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ خوراک کا انتظام ممکن ہو جائے، لیکن پانی نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو شہر چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران میں پانی کے بحران کی وجہ صرف کم بارشیں نہیں ہیں۔ درجنوں ماہرین نے بتایا کہ دہائیوں سے جاری ناقص انتظام، ڈیموں کی غیر ضروری تعمیر، غیر قانونی کنویں اور غیر مؤثر زرعی طریقے اس بحران میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a reply