پی ایس ایل 11: شیڈول اور میچز کی تعداد پر فرنچائزز اور پی سی بی میں اختلافات

0
140
پی ایس ایل 11: شیڈول اور میچز کی تعداد پر فرنچائزز اور پی سی بی میں اختلافات

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کو لے کر فرنچائزز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ لیگ آئندہ سال اپریل اور مئی میں منعقد ہوگی، تاہم میچز کی تعداد اور ابتدائی راؤنڈ کے فارمیٹ پر اختلافات برقرار ہیں۔

ابتدائی طور پر 44 سے 60 میچز کی تجویز زیر غور رہی، جبکہ فرنچائزز نے تجویز دی ہے کہ ہر ٹیم کو کم از کم 14 میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے۔ پی سی بی حکام نے اس حوالے سے کہا کہ محدود شیڈول ونڈو کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔ فرنچائزز نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دن میں دو میچز رکھنے کی تجویز دی ہے، جس پر بات چیت جاری ہے۔

ڈرافٹ یا آکشن کے بارے میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب، مینیجر پارٹنر شپس اینڈ پلیئرز ایکویزیشن شعیب خالد کی مستعفی ہونے کے بعد بورڈ کو ابھی تک مناسب متبادل نہیں مل سکا۔ پی سی بی نے کنسلٹنٹ پلیئرز ایکویزیشن کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، جس کی آخری تاریخ گذر چکی ہے۔

بورڈ نئے عہدیدار کے لیے سابق ملازمین اور فرنچائزز سے منسلک موجودہ آفیشلز سے بھی رابطہ کر رہا ہے، تاہم مستقل طور پر بورڈ میں شامل ہونے پر وہ ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ امکان ہے کہ نئے عہدیدار کا تقرر اسی ماہ کیا جائے گا تاکہ غیر ملکی کرکٹرز اور ایجنٹس سے رابطے میں آسانی ہو۔

Leave a reply