سونی پیکچرز کا لابوبو ڈول پر فلم بنانے کا اعلان

0
167
سونی پیکچرز کا لابوبو ڈول پر فلم بنانے کا اعلان

سونی پیکچرز نے مشہور کھلونے لابوبو ڈول پر فلم بنانے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ فلم بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی دلچسپ اور تفریح سے بھرپور کہانی پیش کرے گی۔

لابوبو ڈول کو 2015 میں ہانگ کانگ کے آرٹسٹ کیسنگ لونگ نے تخلیق کیا تھا، جبکہ اسے بعد میں چینی کمپنی پاپ مارٹ نے متعارف کرایا۔ یہ کھلونا خاص طور پر بلائنڈ باکس فارمیٹ کی وجہ سے مقبول ہوا، جس میں خریدار کو معلوم نہیں ہوتا کہ کون سا ڈیزائن ملے گا، اور یہی عنصر اسے عالمی سطح پر کلیکٹرز کی پسند بنا چکا ہے۔

دنیا بھر کی کئی نامور شخصیات، جن میں ریحانہ اور بلیک پنک کی لیسا شامل ہیں، لابوبو ڈول کی مداح رہی ہیں، جس نے اس کھلونے کی مقبولیت کو مزید بڑھایا۔

سونی پیکچرز کا کہنا ہے کہ یہ فلم مستقبل میں ایک بڑی فرنچائز کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم لائیو ایکشن ہوگی یا اینیمیٹڈ، لیکن اس پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Leave a reply