گوگل نے شاپنگ کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے

0
103
گوگل نے شاپنگ کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے

گوگل نے صارفین کے خریداری کے تجربے کو تیز، آسان اور اسمارٹ بنانے کے لیے نئے اے آئی پر مبنی شاپنگ فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔ ان میں ایجنٹک چیک آؤٹ، اے آئی کالنگ، اور جیمینائی ایپ میں شاپنگ اسسٹنٹ شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچرز صارفین کا وقت بچانے، خریداری کے عمل کو آسان بنانے اور بہتر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

اب گوگل سرچ میں صارفین ایسے سوالات کر سکتے ہیں جیسے وہ کسی دوست سے بات کر رہے ہوں۔ اے آئی موڈ نہ صرف فوری تجاویز فراہم کرے گا بلکہ قیمتیں، ریویوز، دستیابی اور موازناتی ٹیبلز بھی دکھائے گا، جس سے صارف بہتر فیصلہ کر سکے گا۔ یہ فیچر گوگل کے شاپنگ گراف پر مبنی ہے، جس میں 50 بلین سے زیادہ پراڈکٹس کی معلومات شامل ہیں۔

جیمینائی ایپ کو بھی شاپنگ کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جہاں صارفین ایپ کے اندر ہی پراڈکٹس براؤز کر سکتے ہیں، قیمتوں کا موازنہ کر سکتے ہیں اور مختلف اسٹورز میں دستیابی چیک کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال امریکہ میں دستیاب ہے اور ایک ہی چیٹ میں مکمل شاپنگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

ایک اور نیا فیچر “لیٹ گوگل کال” بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے اے آئی قریبی اسٹورز سے رابطہ کر کے پراڈکٹس کی دستیابی، قیمت اور ڈسکاؤنٹس کی معلومات فراہم کرے گا۔ صارف یہ نتائج ای میل یا ٹیکسٹ کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر کھلونے، ہیلتھ اینڈ بیوٹی اور الیکٹرانکس کی کیٹیگریز میں دستیاب ہے۔

گوگل کے مطابق یہ نئے اے آئی فیچرز چھٹیوں کے مصروف موسم میں بھی شاپنگ کے تجربے کو زیادہ خوشگوار، تیز اور اسمارٹ بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

Leave a reply