
برمنگھم کے وِلا پارک اسٹیڈیم کے باہر اُس وقت ہزاروں افراد نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کیا جب انگلینڈ کے آسٹن ولا اور اسرائیلی کلب مکابی تل ابیب کے درمیان یوروپا لیگ کا میچ جاری تھا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فٹبال کلبوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شمولیت پر پابندی عائد کی جائے۔ احتجاج میں شریک افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی کھلاڑیوں کے قتل کے خلاف نعرے درج تھے، جن میں یہ بھی لکھا تھا کہ “اسرائیل نے فلسطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کو شہید کیا”۔
رپورٹس کے مطابق اس مظاہرے میں مقامی رکنِ پارلیمنٹ محمد ایوب سمیت متعدد سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔









