پشاور میں پولیس مقابلہ، وردی میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ انجام کو پہنچ گیا

0
141
پشاور میں پولیس مقابلہ، وردی میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ انجام کو پہنچ گیا

پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں ہونے والی کارروائی کے دوران چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کر رہے تھے اور کئی اضلاع میں سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ چار میں سے تین ملزمان افغان شہری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتیوں میں ملوث تھا اور حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں بھی کی تھیں۔ کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے کلاشنکوف، رائفل، دو پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

Leave a reply