آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے مستعفی ہونے کی شرط رکھ دی

0
114
آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے مستعفی ہونے کی شرط رکھ دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے سے قبل بعض شرائط رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، چوہدری انوار الحق نے اپنے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی مکمل یقین دہانی طلب کر دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو آئندہ انتخابات سے پہلے ترقیاتی فنڈز مساوی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں۔

دوسری جانب، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پاس اس تحریک کے لیے 36 ارکان کی حمایت موجود ہے۔

چوہدری انوار الحق نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا اور کہا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کے لیے ارکان کی تعداد مکمل ہے تو اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

Leave a reply