ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران گرفتار کر لیے

0
112
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران گرفتار کر لیے

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت چار افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، گرفتار کیے گئے افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی تقاضوں کے مطابق آج لاہور کی ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے نے شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a reply