واٹس ایپ میں نیا فیچر، گروپ چیٹس میں سب کو ایک ساتھ مینشن کرنا ممکن

0
110
واٹس ایپ میں نیا فیچر، گروپ چیٹس میں سب کو ایک ساتھ مینشن کرنا ممکن

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جو صارفین کے لیے رابطے کو مزید آسان بنائے گا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک ایسا فیچر شامل کیا ہے جس کے ذریعے صارفین @all لکھ کر گروپ کے تمام اراکین کو بیک وقت مینشن کر سکیں گے۔

اس سے پہلے گروپ چیٹ میں ہر فرد کو الگ الگ ٹیگ کرنا پڑتا تھا، لیکن اب یہ نیا فیچر وقت کی بچت کے ساتھ اہم پیغامات تمام ممبرز تک ایک ساتھ پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ @all کے ذریعے بھیجے گئے پیغام کی اطلاع ان صارفین کو بھی موصول ہوگی جنہوں نے گروپ کو میوٹ کیا ہوا ہے۔ اس طرح بڑے گروپس یا کمیونٹی چیٹس میں معلومات کی ترسیل مزید مؤثر بن جائے گی۔

یہ فیچر صرف گروپ ایڈمنز تک محدود نہیں ہوگا بلکہ گروپ کا کوئی بھی رکن اسے استعمال کر سکے گا۔ ساتھ ہی واٹس ایپ ایک اور آپشن پر بھی کام کر رہا ہے جس سے صارفین @all مینشنز کو میوٹ کرنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور جلد اسے عام صارفین کے لیے بھی جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

Leave a reply