چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو جہاز لانچ کر دیا

0
114
چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو جہاز لانچ کر دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو جہاز لانچ کرڈالا ،یہ جہازروایتی ایندھن کیبجائے لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، اس جہاز کا نام “گیزوبا” رکھا گیا ہے، جس کی لمبائی 130 میٹر اور کارگو اٹھانے کی صلاحیت 13 ہزار ٹن ہے۔ یہ جہاز 12 لیتھیئم بیٹری یونٹس سے چلتا ہے، جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتے ہیں۔

انجینیئرز کا کہنا ہے کہ بیٹریوں کو تیزی سے تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے اور زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ، جہاز میں جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم نصب ہے جو ریموٹ نیویگیشن اور خودکار برتھنگ جیسی خصوصیات کو ممکن بناتا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے رکن یِن شن پِنگ کے مطابق، یہ جہاز صرف ایک نئی پروڈکٹ نہیں بلکہ تکنیکی کامیابی کا مظہر ہے، جس میں بڑی بیٹریاں، ڈی سی پاور سسٹمز اور ریموٹ پائلٹنگ ٹیکنالوجی کامیابی سے آزمایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے میں نئے انجن، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور ساحلی انفراسٹرکچر کو ایک مربوط نظام کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، جس سے ملٹی نیٹ ورک انٹیگریشن اور شپ ٹو شور کمیونیکیشن ممکن ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق، یہ الیکٹرک جہاز سالانہ تقریباً 617 ٹن ایندھن کی بچت کرے گا اور کاربن کے اخراج میں 2 ہزار ٹن کمی لائے گا، جو گرین شپنگ انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

Leave a reply