ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈز 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی

0
128
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈز 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی

کراچی: ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے “بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈز 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی سرفہرست پانچ کمپنیوں میں جگہ بنالی ہے۔ ادارے نے “بیسٹ پلیس ٹو ورک اِن لارج کمپنی” اور آئی ٹی انڈسٹری میں “بیسٹ اِن انڈسٹری ایوارڈ” کے اعزازات بھی اپنے نام کیے۔

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیب ظہور نے اس کامیابی کو ٹیم کے عزم اور تنظیمی اقدار کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز اس بات کی تصدیق ہیں کہ ادارہ ایک ایسا ماحول فراہم کر رہا ہے جہاں صلاحیتوں کو نکھارنے اور جدت کو فروغ دینے کے مواقع میسر ہیں۔ ان کے مطابق کمپنی مستقبل کی ضروریات کے مطابق ماہر ٹیمیں تیار کرنے اور صارفین کے لیے معیاری ڈیٹا، تحقیق اور بصیرت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان میں اپنے 20 سال مکمل کرنے والے ایس اینڈ پی گلوبل کے 1,400 سے زائد ماہرین ڈیٹا، تحقیق اور اینالیٹکس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سینئر ریجنل پیپل ایڈوائزر عطا الرحمٰن کے مطابق، کمپنی کی تنظیمی ثقافت ’پیپل فارورڈ‘ کے نظریے پر مبنی ہے جو ملازمین کی ترقی اور ان میں سرمایہ کاری کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ اپنے عملے کو جدید مہارتیں، تربیت اور ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کامیاب ہوسکیں۔

Leave a reply