ہوٹل مالک کی فائرنگ سے شہری جان کی بازی ہار گیا

0
84
ہوٹل مالک کی فائرنگ سے شہری جان کی بازی ہار گیا

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہوٹل مالک نے مبینہ طور پر ایک شہری کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلی نمبر ایک میں پیش آیا، جہاں چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ایک شخص کو گولی لگی۔ زخمی ہونے والا شخص اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a reply