پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

0
115
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا والدین بن گئے ہیں۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پیغام کے ذریعے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی۔

پیغام میں لکھا گیا: “بالآخر وہ آگیا، ہمارا بیٹا! ہمیں اپنی پرانی زندگی یاد نہیں، ہماری آغوش بھری ہوئی ہے اور دل خوشی سے لبریز ہیں۔ پہلے صرف ہم تھے، اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔”

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر جوڑے کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی ستمبر 2023 میں راجستھان کے شہر ادے پور میں انجام پائی تھی، جب کہ اداکارہ نے رواں سال اگست میں امید سے ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Leave a reply