پاکستان 2028 میں چاند پر پہلا روبوٹ بھیجے گا

0
92
پاکستان 2028 میں چاند پر پہلا روبوٹ بھیجے گا

پاکستان نے 2028 میں چاند پر اپنا پہلا روبوٹ روور بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق یہ مشن چین کے “چینگ ای 8” پروگرام کے تحت انجام پائے گا، جس میں پاکستانی روور چینی مشن کے ساتھ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

روور کا وزن تقریباً 35 کلوگرام ہوگا اور اس کا مقصد چاند کی سطح کا تجزیہ کرنا اور مختلف سائنسی تجربات انجام دینا ہے۔ اس منصوبے کو پاکستان کی قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سپارکو نے 2025 میں اعلان کیا تھا کہ روور مشن 2028 تک مکمل کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں روور کے نام کے لیے ایک ملک گیر مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو پاکستان چاند کی سطح پر روور بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن جائے گا۔

اسی سال، 19 اکتوبر 2025 کو پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ “HS-1” چین کے تعاون سے خلا میں بھیجا گیا۔ یہ سیٹلائٹ زرعی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی آفات کی پیشگوئی اور شہری ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ پاکستان کا تیسرا فعال سیٹلائٹ ہے، جبکہ اس سے قبل “EO-1” اور “PRSS-1” سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جا چکے ہیں۔

Leave a reply