کراچی: جیل سے رہائی پانے والا شخص چند لمحوں بعد قتل

0
55
کراچی: جیل سے رہائی پانے والا شخص چند لمحوں بعد قتل

کراچی میں سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے ایک شخص کو جیل سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی، جس پر جیل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کیے۔ امیر بخش کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا گیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے شادی کرنے کے باعث مخالفت کا سامنا کر رہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی رہائی کی اطلاع پہلے سے موجود افراد کو تھی، جو جیل کے باہر گھات لگائے بیٹھے تھے۔ جیسے ہی امیر بخش جیل سے باہر نکلا، حملہ آوروں نے اسے نشانہ بنایا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

Leave a reply