سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0
112
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد طویل عمر پا کر 95 برس کی عمر میں برمنگھم، برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بھتیجے شعیب محمد نے کی۔

وزیر محمد پاکستان کے ابتدائی دور کے نمایاں کرکٹرز میں شمار ہوتے تھے۔ وہ 1952 میں بھارت کے خلاف پاکستان کے پہلے ٹیسٹ دورے کا حصہ تھے اور اسی دورے میں انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران وزیر محمد نے پاکستان کی جانب سے 20 ٹیسٹ میچز میں شرکت کی، جس میں انہوں نے 801 رنز اسکور کیے۔ ان کے کیریئر میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

وزیر محمد کا تعلق ایک معروف کرکٹ گھرانے سے تھا۔ ان کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور کرکٹ کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

وزیر محمد کی خدمات کو پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a reply