پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر قطر کا تشویشی پیغام

0
124
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر قطر کا تشویشی پیغام

پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے تناظر میں قطر نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل اور سفارتکاری سے مسائل کا حل نکالیں۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر، پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ تمام فریق بات چیت کے ذریعے اختلافات دور کریں۔

یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستانی فوج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق، جوابی کارروائی کے دوران افغان سیکیورٹی تنصیبات اور متعدد چوکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی جلد سفارتی کوششوں میں تیزی متوقع ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

Leave a reply