“طالبان سپاہی کا سرنڈر… ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا!”

پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغانستان کی جانب کی کئی سرحدی چوکیاں پاکستان کے کنٹرول میں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان حدود سے پاکستانی علاقوں پر مبینہ فائرنگ کے بعد، پاکستانی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔ اس دوران متعدد افغان سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا، جنہیں ذرائع کے مطابق پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبان اہلکار مبینہ طور پر خود کو پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر کر رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی سرحدی چوکیاں افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے خالی چھوڑ دی ہیں۔









