سیاست کی بساط پر نئی چال؟ خیبر پختونخوا میں بڑا موڑ

0
105
سیاست کی بساط پر نئی چال؟ خیبر پختونخوا میں بڑا موڑ

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔ گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق استعفیٰ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے ذریعے پہنچایا گیا، جسے باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس میں وصول کیا گیا۔

استعفے کی وصولی کی رسید پر دوپہر 2 بج کر 30 منٹ کا وقت درج ہے، جبکہ خط میں 11 اکتوبر کی تاریخ لکھی گئی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ استعفیٰ موصول ہو چکا ہے اور اب قانونی و آئینی پہلوؤں سے اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق لیگل ٹیم تمام پہلوؤں کا بغور مطالعہ کرے گی، جس کے بعد آئینی تقاضوں کے مطابق اگلے مراحل طے کیے جائیں گے۔

استعفے میں علی امین گنڈاپور نے تحریر کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی رضامندی اور وفاداری کی بنیاد پر بطور وزیراعلیٰ اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply