خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے ایف سی کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ

0
79
خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے ایف سی کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کو جدید خطوط پر تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف سی اہلکاروں کو بیرونِ ملک تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کو ملک کی صفِ اول کی فورس بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایف سی کے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد کے فیض آباد علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی خدمات کو سراہا اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق دریافت کیا۔

Leave a reply