اسرائیلی وزیر کے سامنے گرفتار کارکنان کا ’فری فلسطین‘ کا نعرہ

0
116
اسرائیلی وزیر کے سامنے گرفتار کارکنان کا ’فری فلسطین‘ کا نعرہ

تل ابیب – غزہ کے لیے امدادی مشن پر جانے والے غیر ملکی کارکنان نے اسرائیلی حراست میں بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کارکنان اسرائیلی وزیر کے سامنے “فری فلسطین” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ رضاکار ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ کا حصہ تھے، جنہیں بدھ کے روز غزہ کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا۔ بعد ازاں انہیں ایک حراستی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتمر بن گویر نے دورہ کیا۔

بن گویر نے کارکنوں کو “دہشت گرد” قرار دیا اور ان پر امدادی مشن کی آڑ میں بدنظمی پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں کے جہاز پر امدادی سامان موجود نہیں تھا، جبکہ رضاکاروں کا کہنا ہے کہ وہ صرف انسانی بنیادوں پر غزہ کے محصور عوام کی مدد کے لیے آئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھے گئے مناظر کے مطابق، کارکنان حراستی مرکز میں فرش پر بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے بن گویر کی موجودگی میں “فری فلسطین” کے نعرے لگائے۔ ویڈیو کے کچھ حصے جلدی سے کاٹ دیے گئے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

Leave a reply