چمپینزیز کی دنیا سے انسانیت کو جوڑنے والی جین گوڈال چل بسیں

0
120
چمپینزیز کی دنیا سے انسانیت کو جوڑنے والی جین گوڈال چل بسیں

جانوروں کے حقوق اور حیاتیاتی تحقیق کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والی برطانوی ماہر، جین گوڈال 91 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔

جین گوڈال نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ افریقہ کے جنگلات میں گزارا، جہاں انہوں نے چمپینزیز پر گہری تحقیق کی۔ ان کے مشاہدات نے انسان اور جانور کے درمیان رویوں کی مشابہت پر نئی جہتیں اجاگر کیں۔ وہ دنیا کی پہلی ماہرین میں سے تھیں جنہوں نے چمپینزیز کے سماجی رویوں کو قریب سے دیکھا اور اسے سائنسی انداز میں قلم بند کیا۔

ان کی تحقیق نے سائنسدانوں اور عام لوگوں دونوں کی سوچ کو بدل کر رکھ دیا، اور جانوروں کے ساتھ ہمدردی کے رویے کو فروغ دیا۔ جین گوڈال نے کئی کتابیں تحریر کیں اور ان کے کام پر مبنی متعدد ڈاکیومینٹریز بھی بنیں، جنہوں نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔

جین گوڈال کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ ان کا کام حیوانی بقا، ماحولیات اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave a reply