آئی فون 17 کے صارفین کو بڑا جھٹکا، ایپل انٹیلیجنس فیچر غیر فعال

0
104
آئی فون 17 کے صارفین کو بڑا جھٹکا، ایپل انٹیلیجنس فیچر غیر فعال

ایپل کی حال ہی میں لانچ کی گئی آئی فون 17 سیریز میں تکنیکی مسائل سامنے آنے لگے ہیں۔ متعدد صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ نئی سیریز میں شامل (ایپل انٹیلیجنس) فیچرز درست طریقے سے کام نہیں کر رہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی فون 17، 17 ایئر، 17 پرو اور 17 پرو میکس ماڈلز میں ایپل انٹیلیجنس کے فیچرز کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا فعال کرنے میں صارفین کو دقت کا سامنا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انسٹالیشن مکمل ہونے کے باوجود ٹولز کام نہیں کر رہے۔

اس مسئلے پر ایپل کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، اور کمپنی اس بگ سے آگاہ ہے۔ ترجمان کے مطابق، انجینیئرز مسئلے کے حل پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے اس خرابی کو دور کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایپل نے اس بار آئی فون پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ “آئی فون 17 ایئر” متعارف کرایا ہے۔ تمام ماڈلز میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ اور بہتر بیٹری لائف جیسی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a reply