پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی توقع، ٹیرف اصلاحات کا عمل جاری

0
199
پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی توقع، ٹیرف اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی توقع کی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ امپورٹ ٹیرف میں کی جانے والی اصلاحات ہیں۔ حالیہ اقتصادی جائزوں کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد عام صارف کے لیے گاڑیوں کی خریداری کو زیادہ قابل استطاعت بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مکمل تیار شدہ گاڑیوں اور پارٹس پر مشتمل کٹس پر درآمدی محصولات میں کمی سے گاڑیوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، جس کا براہِ راست اثر قیمتوں پر متوقع ہے۔

اس اقدام کے تحت اگلے پانچ سالوں میں مکمل تیار شدہ گاڑیوں پر ٹیرف کو 20 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ استعمال شدہ گاڑیوں پر 2026 سے 40 فیصد اضافی سرچارج لاگو کیا جائے گا، جو ہر سال 10 فیصد کم ہوتا رہے گا اور 2030 تک نئی گاڑیوں کے برابر آ جائے گا۔

ماہرین کے مطابق، اگر ان اصلاحات پر مؤثر عمل درآمد ہوا تو اس سے آٹو انڈسٹری کو فروغ ملے گا، گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوگا، اور گاڑیوں کی ملکیت کی شرح میں بھی نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

Leave a reply