راحت فتح علی خان کا بنگالی گانا، دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے حال ہی میں بنگالی زبان میں ایک گانا گا کر بنگلہ دیشی عوام کے دل موہ لیے۔ یہ گانا “تم امر پریم پیاشا” بنگالی گلوکارہ رباعیت جہاں کے ساتھ گایا گیا ہے، جو دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں خوشگوار پیش رفت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
راحت فتح علی خان نے اس گانے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے بے حد پسند کیا اور سراہا۔ بنگالی زبان میں راحت کی آواز اور انداز کو خوب پذیرائی ملی، اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے محبت بھرے پیغامات کے ذریعے گلوکار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
حالیہ برسوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ ڈھاکہ اور کھیل، تجارت، اور ثقافت کے میدان میں بڑھتے روابط اس بات کا ثبوت ہیں کہ دونوں ملک عوامی سطح پر ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔
راحت فتح علی خان کا بنگالی زبان میں گانا اس مثبت رجحان کا ایک اور خوبصورت پہلو ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا۔









