آج شام تک ملتان میں بڑاسیلابی ریلہ داخل ہونےکااعلان

0
182
آج شام تک ملتان میں بڑاسیلابی ریلہ داخل ہونےکااعلان

جنوبی پنجاب میں دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے۔ ملتان میں دریائے چناب کا ایک بڑا ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے خطرے کے پیش نظر ہیڈ محمد والا کے مقام پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ممکنہ طور پر بریچ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہری آبادی کو بچایا جا سکے۔ متاثرہ افراد نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے ناکافی انتظامات پر انتظامیہ سے شکایات کی ہیں۔

دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ جلالپور پیر والا کے قریب سے 50 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، جس سے 140 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ راجن پور اور بہاولپور کے نشیبی علاقوں میں بھی لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں بھی سیلابی خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور مقامی افراد کو دریائی علاقوں سے نکلنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ادارے، فوج، رینجرز اور مقامی رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پانی کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس کے باعث صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a reply