گلگت میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی

0
104
گلگت میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی

گلگت کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

واقعہ چلاس ہوڈر کے سامنے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے نتیجے میں دو جوان موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔

Leave a reply