سلمان اکرم فیملی کیطرح ہیں کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، ؛ علیمہ خان

0
217
سلمان اکرم فیملی کیطرح ہیں کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، ؛ علیمہ خان

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ سے کوئی تلخ بات نہیں ہوئی، وہ انہیں خاندان کا فرد سمجھتی ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی، لیکن سمجھ نہیں آتا کہ ان کے بچوں کو کیوں حراست میں لیا گیا۔ ان کے مطابق، نوجوانوں سے خوفزدہ ہوکر ریاستی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ ریز خان بزنس سے وابستہ ہیں اور اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ شیر شاہ کو بھی اگلے دن حراست میں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی گرفتاریاں انہیں دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتیں، اور وہ خود بھی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔

علیمہ خان نے واضح کیا کہ سلمان اکرم راجہ ان کے وکیل ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اگر کسی معاملے پر اختلاف ہے، تو وہ ان سے خود دریافت کیا جائے۔

اس موقع پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ضمنی انتخابات میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، اور بانی عمران خان نے بھی واضح کیا ہے کہ اس وقت الیکشن میں حصہ لینا تحریک انصاف کے مؤقف کے خلاف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف انتخابات میں حصہ لے گی تو یہ غیر منصفانہ نااہلیوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، اور اس سے صرف نظام کو جواز ملے گا۔ پارٹی کو تحریک پر توجہ دینی چاہیے، یہی بانی کا پیغام تھا۔

Leave a reply