جہلم: انجینئر محمد علی مرزا 3 ایم پی او کے تحت گرفتار

جہلم پولیس نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، انہیں پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (3 ایم پی او) کے تحت گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، انجینئر مرزا کے خلاف مختلف مذہبی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اکیڈمی کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، انہیں ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔









