پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان 6 معاہدوں پردستخط

پاکستان اور بنگلہ دیش نے 24 اگست 2025 کو ڈھاکہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی دورے کے دوران کل 6 معاہدوں پر دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہیں۔
سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا معافی کا معاہدہ
دونوں ممالک نے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے مستثنیٰ رکھنے پر اتفاق کیا۔
جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے تجارت
تجارتی معاملات کے جائزے اور ترقی کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کے لیے طے پایا۔
فارین سروس اکادمیوں کا تعاون
پاکستان اور بنگلہ دیش کی فارن سروس اکیڈمیوں کے مابین تعاون کے لیے یادداشت پر دستخط ہوئے۔
خبررساں اداروں کا تعاون
پاکستان کی ایسوسی ایٹڈ پریس اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھاکے درمیان میڈیا تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹس کا تعاون
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے درمیان علمی و تحقیقی تبادلوں کےایم اویو پر دستخط ہوئے۔
ثقافتی تبادلے کا پروگرام
اگلے تین سال (2025–2028) کے لیے ثقافتی پروگرام کے تحت باہمی تبادلے کی حکمت عملی طے پائی۔








