
اسلام آباد: زرعی اور صنعتی شعبوں کے صارفین کے لیے اضافی بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی یونٹ نرخ 22 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 25 روپےاور 30 پیسے مقرر کردیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وزیراعظم پیکیج کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے والے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کا اطلاق نومبر کے بلنگ مہینے سے ہوگا، جس کے بعد مقررہ پیکیج کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے والے زرعی اور صنعتی صارفین کو نئے نرخوں کے مطابق ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔









