
مشتعل افراد نے کراچی میں 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی
کراچی میں ڈمپر حادثے میں بہن اور بھائی کی موت کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی، رینجرز اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پا لیا ہے، ایس۔ ایس۔ پی گلبرگ کے مطابق حادثے والے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے ہنگامہ آرائی کر کے ڈمپر جلانے والے دس افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا ہے، واقعے کی سی۔ سی۔ٹی۔ وی فوٹیج سے مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی، ریسکیو حکام کے مطابق بد قسمت باپ بچوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں ملیر گیا تھا اور واپسی پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔









