
وزیر دفاع کا انڈین ائیر چیف کے الزامات پر ردعمل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈیا کو اپنے جہازوں کی انوینٹری سامنے لانے کا چیلنج کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تاخیر سے کیے گئے دعوے ناقابل یقین اور مضحکہ خیز ہیں، انڈیا کے جھوٹے بیانیے سیاسی مفاد کے لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں ایک بھی پاکستانی جہاز تباہ نہیں ہوا۔
پاکستان نے 6 انڈین طیارے، ایس فور ہنڈرڈ سسٹم اور ڈرونز تباہ کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں ثابت ہوا ہے کہ پاکستان فوری جواب دے گا، خطے میں امن کو لاحق خطرات کی ذمہ داری صرف انڈین قیادت پر ہے۔









