اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند

0
197
اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند

اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلان کے مطابق یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے سلسلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی معطل رہے گی، نوٹم کے مطابق، 11، 12، 13 اگست کو رات 8 سے 10 بجے تک پروازیں معطل رہیں گی، 6 سے 9 اگست تک اور 11 سے لے کر 14 اگست تک دن میں بھی مختلف اوقات میں پروازیں معطل رہیں گی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے پہلے معلومات لے لیں تاکہ۔پریشانی سے بچا جا سکے، یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو اسلام آباد میں منعقد ہوں گی۔

Leave a reply