
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ
بلوچستان، مستونگ ضلع میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی طرف سے حملے کیے گئے، یہ حملہ بھارتی ’’فتنہ الہندستان‘‘ کی طرف سے کیا گیا، حملے میں پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان ہو گئے، شہید ہونے والوں میں میجر محمد رضوان، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔
میجر رضوان کی عمر 31 سال اور نارووال سے تھا، نائیک ابنِ امین 37 سال کے اور صوابی سے تعلق رکھتے تھے، لانس نائیک محمد یونس 33 سال کے اورکرک سے تعلق تھا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا، جس میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔








