
لاہور میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب کرنٹ لگنے سے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے، چاروں افراد دکان کی چھت سے لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ بورڈ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔
ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق لوہے کا بورڈ ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرانے کی وجہ سے کرنٹ پھیلا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ لگتا ہے۔









