مغوی شہری کو گولی مار کر پھینک دیا گیا

0
177
مغوی شہری کو گولی مار کر پھینک دیا گیا

مغوی شہری کو گولی مار کر پھینک دیا گیا

کراچی میں جمالی پل کے قریب ایک مغوی شہری کو گولی مار کر چلتی کار سے پھینک دیا گیا ہے جس کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا، زخمی شہری عابد نے پولیس کو بتایا کہ مجھے ملیر کے علاقے سے اغوا کیا تھا، اس نے کہا میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہوں اور شاہ لطیف ٹاؤن میں رہتا ہوں، ملزمان نے اغوا کر کے رقم کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مختلف علاقوں میں گھمایا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا تقاضا کیا، میری جیب میں 50 ہزار روپے اور بینک چیکس تھے، مجھے پاؤں پر گولی ماری اور سامان لوٹ لیا، مجھے کس علاقے میں پھینکا گیا اس کا مجھے پتہ نہیں، زخمی شخص کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Leave a reply