
نیب 7 اگست کو ملک ریاض کی جائیدادیں نیلام کرے گا
ملک ریاض پراپرٹیز کی نیلامی 7 اگست 2025ء کو قومی احتساب بیورو راولپنڈی آفس، جی 6 ون اسلام آباد میں ہو گی، نیلام ہونے والی جائیدادوں میں ’’ بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ پلاٹ نمبر 7-D ، بحریہ ٹاؤن، فیز 2، راولپنڈی، پلاٹ نمبر 7-E، بحریہ ٹاؤن، فیز 2، راولپنڈی بحریہ ٹاؤن آفس، روبیش مارکی اینڈ لان۔
بحریہ گارڈن، سٹی گالف کورس، بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں بھی نیلام ہوں گی، پلاٹ نمبر 984، براڈ-A بحریہ ٹاؤن، فیز 6، ایرینا سینما راولپنڈی، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی، اسٹریٹ جیسمین اور سلور اوکس، پلاٹ نمبر 27، سفاری کلب، سفاری ولاز کو بھی نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔








