دوران پرواز مسافر طیارہ پراسرار طور پر غائب

0
95
دوران پرواز مسافر طیارہ پراسرار طور پر غائب

دوران پرواز مسافر طیارہ پراسرار طور پر غائب

آسٹریلوی میں چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران پراسرار طور پر غائب ہو گیا، طیارے میں بزرگ جوڑا سوار تھا، طیارہ اس وقت پراسرار طور پر غائب ہوا جب طیارہ تسمانیا سے ویلز کی طرف رواں دواں تھا، پائلٹ کی طرف سے کوئی ہنگامی کال بھی موصول نہ ہوئی۔

اس حوالے سے آسٹریلین سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ 2 نشستوں والا طیارہ 20 اسٹریٹ عبور کرتے ہوئے اچانک غائب ہوا، پولیس کے مطابق پائلٹ ایک تجربہ کار ہوا باز ہے لیکن جس طیارے میں وہ سفر کر رہا تھا وہ اس کے لیے نیا تھا، آسٹریلین حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply